15 نومبر 2014 - 15:26
پاکستانی فوج کی کامیابی، سات طالبان ہلاک

پاکستان میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں سات طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نےجمعہ کے دن شہرکراچی کے مشرقی علاقوں میں طالبان کے خلاف کاروائي کی جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بطورغنیمت حاصل کیا۔
پاکستان پولیس نے تاکید کی ہے کہ اس حملے کے بعد فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔جس میں سات طالبان ہلاک ہوئے۔
درایں اثناشمالی وزیرستان میں آپریشن ’ضرب عضب‘ کی تازہ کارروائی میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیس دہشت گرد مارے گئے جن میں متعدد غیرملکی بھی شامل ہیں جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیےگئے ۔ رپورٹ کے مطابق بمباری میں اہم دہشت گردکمانڈرسیف اللہ بھی ماراگیا۔ شمالی وزيرستان اور خیبرایجنسی میں طالبان کے خلاف فوج کی کاروائي میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
طالبان دہشتگردوں نے اس کاروائی کے جواب میں چار سدہ میں لڑکیوں کا ایک پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲